راجہ پرویز اشرف 3

راجہ پرویز اشرف کا بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جاری تعزیتی بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آپ کی والدہ کی وفات کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، ماں کا بچھڑنا ناقابل برداشت صدمہ ہے، ان کی جدائی کے غم میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں بیرسٹر گوہر اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہوں۔

راجہ پرویز اشرف نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند اور بیرسٹر گوہر کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں