شہباز شریف 7

میجر طفیل محمد دفاع وطن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے لازوال تاریخ رقم کی، قوم شہدا کی قربانیوں کوفراموش نہیں کریگی، وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید، نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دفاع وطن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے لازوال تاریخ رقم کی، قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

ہفتہ کو میجر طفیل محمد شہید، نشانِ حیدر کی 68 ویں برسی پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دفاعِ وطن کی تاریخ میں ایک لازوال باب رقم کیا۔ انہوںنے کہاکہ میجر طفیل محمد شہید کی قربانی اور بہادری پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے یہ عظیم سپوت آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کے مضبوط محافظ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کی جرات و بہادری، پاک افواج کے افسران اور جوانوں کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی کی علامت ہے، قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں