سردار ایاز صادق 12

سردار ایاز صادق کی ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ڈاکٹر نجیب نقی کا انتخاب آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے اعتماد کا مظہر ہے۔

ڈاکٹر نجیب نقی کی مدبرانہ قیادت میں آزاد جموں و کشمیر ترقی کے سفر پر گامزن رہیگا۔سپیکر قومی اسمبلینے ڈاکٹر نجیب نقی کے لیے منصب صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک تمناں کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں