اظہر علی 7

پاکستان کرکٹ کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار کوچ یا کپتان کو نہیں ٹھہراؤں گا، اظہر علی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار کوچ یا کپتان کو نہیں ٹھہراوں گا۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ہم زیادہ تر چیزیں کپتان اور کوچ پر ڈال دیتے ہیں پچھلے پانچ سالوں میں جن چیزوں پر کام کرنا ہوتا ہے ان پر کام نہیں کرتے جس سے کارکردگی خراب ہوتی ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس بہتر کرنے کے لیے جو ابھی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں وہ تو کریں مگر مستقبل کو دیکھنا بہت ضروری ہےچار پانچ سال کی پلاننگ کریں تبھی آپ کی کرکٹ آگے کھڑی ہوگی۔

سابق کپتان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ڈرا ہونا بھی مثبت چیز ہے عبداللہ شفیق نے شاندار کم بیک کیا ہے، کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا، اظہر علی نے کہا جس طریقے سے بابر اعظم کھیل رہے ہیں ہمیں پرانے بابراعظم نظر آرہے ہیں۔

اظہر علی کا ماننا ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلی ہےانگلینڈ کی سیریز پاکستان کے لیے ایک چیلنج ضرور ہوگی امید کرتا ہوں ٹیم ماضی کی طرح انگلینڈ میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں