اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سہیل آفریدی کی ایکس پوسٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کی مخالفین اور ہماری قیادت کے خلاف گفتگو کسی وزیراعلیٰ کے منصب کے شایانِ شان نہیں۔
وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت مذاکرات کے حتمی مرحلے تک ایسی گفتگو سے گریز کرے جس سے مذاکرات کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی مخالفین اور ہماری قیادت کے خلاف گفتگو کسی وزیراعلیٰ کے منصب کے شایانِ شان نہیں، سہیل آفریدی کی گفتگو انتہائی غیر شائستہ اور قابلِ مذمت ہے۔









