اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن شیری رحمن نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری طریقہ کار ہی اختیار کرنا چاہیے، پارلیمنٹ محفوظ جگہ ہے، جہاں ہر بات کی جا سکتی ہے، مذاکرات کی میز پر تمام معاملات زیر غور لائے جائیں، جہاں تمام جماعتیں اپنا موقف پیش کر رہی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے کے ساتھ حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ ہم موجودہ مسائل جمہوری انداز میں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے مذاکرات کی تجویز دی، جس کے بعد یہ سلسلہ شروع ہوا۔ شیری رحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری طریقہ کار کو ہی اہمیت دی، تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری طریقہ کار ہی اختیار کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ محفوظ جگہ ہے، جہاں ہر بات کی جا سکتی ہے، مذاکرات کی میز پر تمام معاملات زیر غور لائے جائیں، جہاں تمام جماعتیں اپنا موقف پیش کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی پوزیشن پر بات کرنا پر کسی کا حق ہے ،ہر کوئی اپنی پارٹی پوزیشن پر بات کر سکتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ تمام ارکان سینئر اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو اپنی پارٹی کا مؤقف پیش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے بلاول بھٹو کے مؤقف کو تسلیم کیے جانے پر خوشی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کے پی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ٹویٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی، ہر شخص اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔









