پشاور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوری ملک ہے اور آئین پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، آئین و قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کی بحالی تک جدوجہد جاری رہیگی۔
میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام مطالبات آئین اور قانون کے مطابق ہیں، دہشتگردی سے پاکستان کا ہر شہری متاثر ہے، صوبائی اسمبلی کیجرگے میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کیدستخط موجود ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان اور خیبرپختونخوا دہشتگردی نہیں سیاحت کیلئے جانے جاتے تھے۔









