اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں بھی 6 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا گیا،سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ نے خوارجیوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں 5 خوارجیوں کو جہنم رسید کیا۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں بھی 6 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا گیا،سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،قوم کی حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔









