اسٹیٹ بینک 9

سٹیٹ بینک نے مالی سال 27-2026 کیلئے زری پالیسی اجلاسوں کا سالانہ شیڈول جاری کر دیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 27-2026 کیلئے زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا سالانہ شیڈول جاری کر دیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق گورنر جمیل احمد سال میں چار مرتبہ زری پالیسی بیان پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کریں گے۔اعلامیے کے مطابق جولائی، اکتوبر، جنوری اور اپریل میں ہونے والے اجلاسوں کے بعد ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دی جائے گی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق زری پالیسی اجلاسوں کی تفصیلی کارروائی مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی جبکہ زری پالیسی سے متعلق پیشگی معلومات کی فراہمی کا دائرہ بھی وسیع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں