کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 104 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 98 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 400 روپے کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 9360 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 487 روپے کی کمی سے 6ہزار 664 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 438روپے کی کمی سے 5ہزار 641روپے کی سطح پر آگئی۔









