سندھ ہائیکورٹ 132

سندھ ہائیکورٹ نے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کے خلاف سوتیلی والدہ کی درخواست مسترد کردی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ نے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کے خلاف سوتیلی والدہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے جمعہ کو پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ کے خلاف ان کی سوتیلی والدہ ڈاکٹر ریحانہ شاہ کی درخواست کی سماعت کی۔

ڈاکٹر ریحانہ شاہ نےعمران شاہ پر ان کا جعلی طلاق نامہ جمع کرانے کا الزام لگایا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران شاہ کے والد ڈاکٹر محمدعلی شاہ نے مجھ سے دوسری شادی کی تھی۔ محمد علی شاہ کے انتقال کے بعد عمران علی شاہ و دیگر نے جعلسازی کی اور لیاقت آباد کی یونین کمیٹی سے جعلی طلاق نامہ تیار کرایا۔ ریحانہ شاہ نے درخواست میں بتایا کہ محمد علی شاہ سے میرا ایک بیٹا ہے اور خوف زدہ ہوکربیرون ملک مقیم ہوں۔

ریحانہ شاہ نےعدالت کو بتایا کہ ان کا طلاق نامہ جعلی ثابت ہوچکا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے حکم کے باوجود یونین کمیٹی جعلی طلاق نامہ منسوخ نہیں کررہی ہے۔ تین برس قبل ڈاکٹر ریحانہ شاہ نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ نے مجھ سے 1989 شادی کی، میری شادی کو پہلی بیوی کے بچوں نے قبول نہیں کیا، عمران شاہ اور جنید شاہ نے اے او کلینک آکر بدترین تشدد کیا، سرجن روم میں بند کرکے زدو کوب کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں