لاہور (رپورٹنگ آن لائن) مانگا منڈی میں پاسپورٹ آفس کے قیام کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ شہری شیخ محمد لطیف شاہد نے احمد عبدللہ ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مانگا منڈی کے شہری پاسپورٹ بنوانے کے لیے لاہور کے دور دراز دفاتر جانے پر مجبور ہیں، مزدوروں، طلبہ، تاجروں اور بیرون ملک جانے کے خواہش مند شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، مانگا منڈی میں پاسپورٹ آفس کا قیام عوامی ضرورت ہے، پاسپورٹس ایکٹ 1974ء اور پاسپورٹ رولز 2022ء کے تحت مانگا منڈی کے شہریوں کیلئے پاسپورٹ سہولیات فراہم کی جائیں، شیخ لطیف شاہد نے 7مئی 2026ء کو بھی پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے متعلقہ حکام کو درخواست دی تھی، جس پر عمل نہیں ہوا۔
استدعا ہے کہ مانگا منڈی میں پاسپورٹ آفس قائم کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں۔








