شہباز شریف 13

وزیراعظم شہبازشریف کا ایل پی جی امپورٹ کرکے عام آدمی کو ریلیف دینے کا اعلان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے ایل پی جی امپورٹ کرکے عام آدمی کو ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایل پی جی مافیا کا دورختم ہوچکا ہے،

ایل پی جی امپورٹ کرکے عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول ریلیف پیکج سیعوام مستفید ہو رہے ہیں، ریلیف پیکج کی مد میں 28ارب روپے رکھے گئے۔شہبازشریف نے کہا کہ خطے میں بدامنی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ہے، دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں