سونے اور چاندی 14

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 13900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 11917 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 295 روپے بڑھ کر 5 ہزار 663 روپے پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 139 ڈالر اضافے سے 4035 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں