حلیم عادل شیخ 188

سندھ پر قابض حکمران ایک بس بھی صوبے کو نہ دے سکے، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ پر قابض حکمران ایک بس بھی صوبے کو نہ دے سکے ۔ حلیم عادل شیخ نے ڈبلیو 11 بس میں سفر کیا۔

اس موقع پر رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ محترمہ شہید کے نام سے بسوں کا منصوبہ بھی مکمل نہیں ہوسکا، جب بھی پی پی کی حکومت آئی کراچی کو پیچھے دھکیلا گیا، گرین لائن بسز وفاق نے منگوائی اب اورنج لائن بسز بھی وفاق منگوا رہا ہے، حکومت 14 سال میں 4.9 کلومیٹر اورنج لائن ٹریک نہیں بناسکی، شہر کراچی کے دیگر اہم منصوبے بھی جلد وفاق پورے کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں