لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میںپرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 29روپے اضافے سے 570روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت20روپے اضافے سے 393روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 245روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20 روپے زائد قیمت پر فروخت ہوا۔







