انعامی بانڈز 7

100،1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی16نومبر کو ہو گی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )100اور1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16نومبر کو ہو گی۔ 100روپے والے اسٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2 لاکھ روپے کے تین ، تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199 انعامات جبکہ1500 روپے والے بانڈ زکا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے تین جبکہ 18500 روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔100والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی فیصل آبادجبکہ 1500و الے بانڈز کی قرعہ اندازی حیدر آباد میں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں