ایل پی جی 14

ایل پی جی کی گراں فروشی ختم نہ ہو سکی،570سے600روپے کلو تک فروخت جاری

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں ایل پی جی کی گراں فروشی جاری ہے ،مختلف مقامات پر ایل پی جی سرکاری نرخ294 روپے 73 پیسے فی کلو کی بجائے570سے600روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں قیمت700روپے کلو تک پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی طلب میں اضافے اور سپلائی میں تعطل کے باعث قیمتیں آسمان کو پہنچ گئی ہیں۔

حکومت کی طرف سے ہفتہ کے روز قیمت 14روپے 73پیسے سے294روپے 73پیسے مقرر کی گئی تاہم لاہور سمیت مختلف مقامات پر ایل پی جی 570روپے سے600روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب سرد ی والے علاقوں میں قیمتیں700روپے سے750روپے کلو تک پہنچ گئی ہیں۔ دوسری طرف دکانداروں نے ایک بار پھر موقف اپنایا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ پلانٹس کے خلاف کارروائی کرے اور وہاں سے قیمتیں کم کرائے تاکہ عوام کو سستے داموں ایل پی جی کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں