اشرف بھٹی 9

سیاست میں بڑھتی تلخی قومی مسائل میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے ملک میں سیاسی کشیدگی اور بڑھتی ہوئی تلخی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محاذ آرائی کی سیاست قومی مسائل میں اضافے کا باعث بن رہی ہے،موجودہ حالات میں سیاسی قیادت کو ذاتی اور جماعتی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ اشرف بھٹی نے تجویز دی کہ ملک میں سیاسی استحکام، معاشی بہتری اور قومی اتفاق رائے کے لیے نئے میثاق کی تشکیل پر پیشرفت کی جائے۔ سیاست کے معتبر اور سنجیدہ نام آگے آئیں اور تمام سیاسی قوتوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوںنے کہا کہ سیاسی درجہ حرارت میں کمی اور باہمی احترام کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پرامن اور مستحکم سیاسی ماحول ناگزیر ہے۔ اشرف بھٹی نے زور دیا کہ قومی مفاہمت کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں