فخر زمان 8

جس طرح 4 میچز گزرے، ایک اچھی اننگز کی ضرورت تھی، فخر زمان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اوپنر اور فائنل کے ہیرو فخر زمان نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے میری اچھی اننگز فائنل میں آئی۔فخر زمان نے میڈیا گفتگو میں کہا کہ جس طرح 4 میچز گزرے تھے، ایک اچھی اننگز کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ اتنی کرکٹ کھیلی ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ جب میرا دن ہوگا تو پرفارم کروں گا، اچھی بات یہ ہے کہ میری اچھی اننگز فائنل میں آئی۔

پاکستانی اوپنر نے یہ بھی کہا کہ سعد بیگ کے ساتھ ڈومیسٹک کھیلا ہوں وہ بہت اچھا پلیئر ہے، سعد نے کریز پر آتے ہی پریشر ختم کیا۔فخر زمان نے سری لنکن بولرز کے مقابل شاندار بیٹنگ کی 99 گیندوں پر 127 رنز کی باری کھیلی، انہوں نے سریز کے دوران 5 میچز میں مجموعی طور پر 158 رنز اسکور کیے۔فخر زمان نے آج کے میچ میں اپنی عمدہ پرفارمنس کی بدولت 97 میچز میں اپنے 4 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں