لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق چار سال پرانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ 18نومبر کو کیس کی سماعت کریں گے،درخواست میں فارن فنڈنگ سے متعلق ایف آئی اے کی انکوائری کو چیلنج کیا گیا ہے۔
ہائیکورٹ ایف آئی اے کو انکوائری سے تاحکم ثانی روک چکی ہے،وفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر درخواست میں فریق ہیں،بانی پی ٹی آئی نے 5نومبر 2022ء کو درخواست دائر کی تھی۔









