اسلام آباد ہائیکورٹ 7

190 ملین پائونڈ کیس، ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاں کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 18 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریں گے۔عدالت نے سزا کے خلاف اپیلوں پر وکلا سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پائونڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔چیف جسٹس امین الدین خان نے 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ اپیل 61 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی تھی، متفرق درخواست کے ذریعے استدعا کی گئی کہ تاخیر کا معاملہ درگزر کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں