منعم ظفر خان 9

7 اگست کو پورے پاکستان میں سڑکیں بند کی جائیں گی، منعم ظفر خان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے نام پر بھتہ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جس کیخلاف 7 اگست کو پورے پاکستان میں سڑکیں بند کی جائیں گی۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ لیوی کے نام پر بھتہ ٹیکس ختم ہونا چاہئے، 7 اگست کو مزار قائد سے احتجاجی ریلی کا آغاز ہوگا جس کے ذریعے حکمرانوں کو مجبور کیا جائیگا کہ وہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں۔منعم طفر خان نے کہا کہ لوگ احتجاج کرتے ہیں لیکن ان ظالموں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کو سہولت فراہم کررہی ہیں، جب ترامیم منظور کرنی ہوتی ہے تو سب جماعتیں ایک ہوجاتی ہیں لیکن عام آدمی کے حق کی ات ہو تو ایک دوسرے پر ڈالتے پھرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز کراچی میں مون سون کی بارش کا سلسلہ شروع ہوا، بارش کی ایک بوند گرتی ہے اور نظام درہم برہم ہوجاتا ہے، سب سے پہلا کام جو ہوا وہ یہ تھا کہ 200 فیڈر ٹرپ کرگئے، بھاری بھرکم بل کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے ٹیکس دینے کے باوجود کراچی والے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔منعم ظفر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک بار پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، میئر کراچی صرف باتوں کے سوا کچھ نہیں کررہے، شہر بھر کا کچرا نالوں میں ڈالا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں