علی امین گنڈاپور 30

5 اگست کو احتجاج میں کے پی میں تحریک کی قیادت کروں گا،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں قانون حرکت میں نہیں، 5اگست کو احتجاج میں کے پی میں تحریک کی قیادت کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو حالات ہیں اس کی جنگ بانی پی ٹی آئی لڑ رہے ہیں،یہ جھوٹے اور من گھڑت کیسز بہت پہلے سے چل رہے تھے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کرتے ہیں، اس طرح کی پیشیوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5اگست کو ہر ضلعے ہر حلقے سے عوام نکلیں گے، نااہلیوں اور گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں