آفریدی 102

23 مارچ ہمیں اس مقصد کی یاد دلاتا ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا، آفریدی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ پاکستان کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں اس مقصد کی یاد دلاتا ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آگے کا راستہ مشکل ہو سکتا ہے، تاہم ہم مل کر کامیاب ہونے کی طاقت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئیے اس مقصد کو مشن سمجھیں اور چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے ایک قوم کے طور پر کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں