کرسٹیانو رونالڈو 10

رونالڈ پر اپنے ساتھی کھلاڑی سادیو ما کا گول چوری کر نے کا الزام

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی سادیو مانے کا گول چوری کر لیا۔1 سالہ پرتگالی سپر اسٹار رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں الریاض کے خلاف النصر کی 0-3 سے کامیابی کے دوران اپنے کیریئر کا 980 واں گول اسکور کیا تاہم گول کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے کہ پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے رونالڈو نے مانے کے حصے کا گول اپنے نام کر لیا۔

میچ کے 23 ویں منٹ میں کنگسلے کومان کے شاٹ کو گول کیپر ولید عبداللہ نے روکنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے ہاتھوں سے نکل کر واپس آئی تو رونالڈو نے تیزی سے ردعمل دیتے ہوئے قریب سے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔فٹبالر نے گول کرنے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں گھوم کر سیووو جشن بھی منایا۔البتہ مانے کے لیے اطمینان کی بات یہ تھی کہ وہ بظاہر آف سائیڈ پوزیشن پر موجود تھے، اس لیے اگر وہ خود گیند کو گول میں پہنچا بھی دیتے تو گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں