کپتان 9

کرکٹ کے میدان میں پاکستان اور بھارت کا ایک اور ٹکراؤ کی خوشخبری

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)کھیلوں کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ کرکٹ کے میدان میں پاکستان اور بھارت کا ایک اور ٹکراؤ ہونے والا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل نے مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے اور ساتھ ہی پاک بھارت میچ کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے.50 اوورز پر مشتمل انڈر 19 مینز ایشیا کپ کا میلہ 5 سے 14 نومبر تک عمان میں سجے گا۔ جس میں ایشیا کی 8 بڑی کرکٹ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ایونٹ میں چار چار ٹیموں پر مشتمل دو گروپ بنائے گئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ یو اے ای اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں جب کہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور ملائیشیا انڈر 19 ٹیمیں شامل ہیں۔شیڈول کے مطابق پاکستان اپنی مہم کا آغاز 6 نومبر کو یو اے ای کے خلاف کرے گا، 10 نومبر کو نیپال سے مقابلہ ہوگا جب کہ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 8 نومبر کو ہوگا۔انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنلز 12 نومبر جبکہ فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں