اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد نہ کوئی بڑا احتجاج دکھائی دیا اور نہ ہی سڑکوں پر وہ ہنگامہ آرائی نظر آئی جس کا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی تھی، جبکہ اس کے برعکس لوگوں کو یومِ تشکر مناتے، مٹھائیاں تقسیم کرتے اور معمولاتِ زندگی جاری رکھتے دیکھا گیا۔
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کو زمینی حقائق ہضم نہیں ہو رہے، اس لیے جعلی ویڈیوز پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے اور حالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔









