احمد شہزاد 8

صاحبزادہ فرحان جیسا لیڈرحوصلہ افزا ہے جو کارکردگی کے ذریعے قیادت کرتا ہے،احمد شہزاد

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے ٹی 20 میں صاحبزادہ فرحان کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ صاحبزادہ فرحان جیسا لیڈرحوصلہ افزا ہے جو کارکردگی کے ذریعے قیادت کرتا ہے۔قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی 82 رنز سے شاندار فتح کے بعد ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور عمران رندھاوا کی تعریف کی ہے۔

پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں 0ـ2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس’پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے احمد شہزاد نے صاحبزادہ فرحان کی قیادت کو سراہا اور مسلسل اچھی کارکردگی کے ذریعے ٹیم کی قیادت کرنے کی ان کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے لکھا کہ صاحبزادہ فرحان نے بطور کپتان اپنے چار میں سے تین میچ جیتے ہیں اور ایسے لیڈر کو دیکھنا حوصلہ افزا ہے جو اپنی کارکردگی کے ذریعے ٹیم کی قیادت کرتا ہے۔

احمد شہزاد نے فرحان کے ساتھ معاذ صداقت کی شراکت داری اور کارکردگی کو بھی سراہا اور عمران رندھاوا کی شاندار بولنگ کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ فرحان کے ساتھ معاذ صداقت کی بیٹنگ پاکستان کے لیے ایک اور مثبت پہلو ہے جبکہ عمران رندھاوا بھی اپنے شاندار اسپیل پر داد کے مستحق ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر یہ پاکستان کے لیے ایک زبردست سیریز رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں