14 اگست 1947 147

14 اگست 1947 کادن شہیدوں کے لہو سے رنگین ہے’ شوبز شخصیات

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) شوبز شخصیات نے پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست 1947 وہ دن ہے جو شہیدوں کے لہو سے رنگین ہے،برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے خون سے آنے والی نسلوں کے لئے علیحدہ وطن کا نقشہ کھینچا اور ان کی لازوال قربانیوںکی وجہ سے ہی آج ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔سینئر اداکار قوی خان ، ندیم بیگ،مصطفی قریشی، شاہد،غلام محی الدین ،احسن خان، فیصل قریشی،شاہدہ منی ،سید نور،ماریہ واسطی،عدنان جیلانی ،حنا دلپذیر ،محموداسلم،نبیل اوراحمدسفیان نے 14اگست کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں بحیثیت مجموعی اوراورانفرادی طو رپر بھی اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ کیا ہم بطور پاکستانی اپنی ذمہ داری اور کردار ادا کر رہے ہیں تو یقین جانیے اس کا جواب ناںمیں آئے گا ۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میںیہ ملک اس لئے حاصل کیاگیاتھا کہ ہمارامہذب معاشروں میں ایک مقام ہوگا لیکن بد قسمتی سے آج ہماری دنیا میں جو صورتحال ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی اگر ہم اپنے ساتھ عہد کرکے اصلاح کیلئے پیشرفت کریں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان حاصل کرنے کے اصل مقاصد کا حصول ممکن ہو جائے گا۔نوجوان نسل پاکستان کے قیام کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں سے آگاہی حاصل کر کے اس کی قدرو قیمت جانیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں