سعدیہ امام 5

بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات نے خوف کی فضا پیدا کر دی ‘ سعدیہ امام

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ بچیوں اور بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پورے معاشرے میں خوف اور بے چینی کی فضا پیدا کر دی ہے، بچوں کے تحفظ کے لیے والدین، معاشرے اور متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مزید موثرانداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں اور ایسے واقعات کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں اچھے اور برے لمس کے حوالے سے آگاہی دیں۔ سعدیہ امام نے کہا کہ بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جبکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے آگاہی اور موثر حفاظتی اقدامات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں