اسد عمر 113

ہم کچھ نہیں بھولے اور نہ بھولنے دیں گے، اسد عمر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم کچھ نہیں بھولے ہیں اور نہ ہی کسی کو کچھ بھولنے دیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے حکومت پر تنقید کی ہے۔

اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غیر قانونی کارروائیوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کے ہم 25 مئی بھول گئے ہیں، نہ بھولے ہیں، نا بھولنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو تمام جھوٹے پرچوں کو قانونی طریقہ کار سے فارغ کروائے گی اور جن افسران نے غیر قانونی احکامات پر لوگوں پر تشدد کیا اور غیر قانونی کارروائی کی، ان پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں