لیاقت بلوچ 7

پورا نظام فرسودہ، بدبودار اور زوال پذیر ہے، لیاقت بلوچ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ پورا نظام فرسودہ، بدبودار اور زوال پذیر ہے۔

اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لئے ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس حکومتی بھتہ خوری ہے، حکومت پٹرول لیوی ٹیکس اور آئی پی پیز کے عذاب کا خاتمہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں