لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے7دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کاعزم غیر متزلزل ہے، قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔









