مفتاح اسماعیل 182

ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) رہنما مسلم لیگ(ن)مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا،،فیڈرل ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل بڑھائی گئی،اب دوبارہ نہیں بڑھا رہے، اب کوئی یوٹرن نہیں ہے۔

بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ(ن)مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اب کوئی یوٹرن نہیں ہے،فیڈرل ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل بڑھائی گئی تھیں،اس لئے اب گورنمنٹ کی تنخواہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے۔

انہوںنے کہا کہ تاہم ان کی تنخواہوں کے مسائل پر اگلے بجٹ پر غور کیا جائے گا،ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا۔ان کامزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس سے صورتحال واضح ہوجائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں