فیصل کریم کنڈی 10

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کارکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد سینئر سیاستدان، رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کواپنے تعزیتی بیان میں گورنر نے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک اقبال چنڑ نے عوامی خدمت کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ، سوگوار خاندان اور تمام پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں