بیکری 13

گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بیکری کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بیکری کی مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے10روپے اضافہ کر دیا گیا ۔

سادہ بریڈ 730 گرام کی قیمت 10روپے اضافے سے230روپے ،مِلکی بریڈ 730گرام کی قیمت بھی 10روپے اضافے سے240روپے، رسک 210گرام کی قیمت 10 روپے اضافے سے 160روپے ، شوارمہ بریڈ10روپے اضافے سے120روپے ،چار پیس والے برگر کا پیکٹ 10روپے اضافے سے160جبکہ دو پیس والے برگر کے پیکٹ کی قیمت5روپے اضافے سے85روپے مقرر کی گئی ہے ۔

کمپنیوں کے مطابق آنے والے دنوں میں بیکری کی دیگر مصنوعات میں بھی اضافہ متوقع ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں