سونے اور چاندی 6

سونے کی قیمت میں فی تولہ 4900 روپے کمی، چاندی بھی سستی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 201 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 891 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

علاوہ ازیں مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 111 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 467 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں