شیری رحمان 3

شیری رحمن کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 74 دہشتگردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 74 دہشتگردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں سے ریاست کا امن دشمن عناصر کے خلاف عزم واضح ہے،قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان دہشتگردی کے ناسور سے مکمل طور پر پاک ہوگا۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔ انہوںنے ہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان دہشتگردی کے ناسور سے مکمل طور پر پاک ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں