فیصل کریم کنڈی 14

کے پی میں بھی دہشتگردوں کیخلاف بلوچستان کی نوعیت کے آپریشن کی ضرورت ہے،فیصل کریم

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھی دہشتگردوں کے خلاف بلوچستان کی نوعیت کے آپریشن کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلوچستان میں جاری آپریشن کو بلوچستان حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے، افغانستان دہشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے، اسی لیے بارڈرز بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بارہا کہا کہ بھارت اور اسرائیل اس کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، پاکستان کیخلاف جہاں سے بھی دہشتگردوں کو حمایت ملے گی، وہاں آپریشن کریں گے لہذا خیبرپختونخوا میں بھی بلوچستان کی نوعیت کےآپریشن کی ضرورت ہے، گورنر کے پی نے سیاسی صورتحال پر کہا کہ سیاسی حالات بدلتے رہتے ہیں،

آج مسلم لیگ (ن)کیساتھ ہیں، آگے کا کچھ نہیں کہاجاسکتا، گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ مدمقابل تھے، بعد میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے اکٹھے ہوئے اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی ایک دوسرے کا مقابلہ کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں