محمد یوسف 24

کھیل نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہیں،سر دار محمد یوسف

مانسہرہ(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک عبداللہ میموریل والی بال ٹورنامنٹ لساں ٹھکرال کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ٹورنامنٹ میں ہزارہ ڈویڑن سے 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے کہا کہ کھیل انسان میں نظم و ضبط،برداشت،ٹیم ورک اور خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں جو کسی بھی معاشرے کی خوشحالی کے لیے بنیادی عناصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور چست جسم رکھنے والا شخص نہ صرف اپنی ذاتی زندگی میں بہتر کارکردگی دکھاتا ہے بلکہ وہ ملکی اور معاشرتی ترقی میں بھی موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں سابقہ صوبائی وزرا اور بلدیاتی نمائندوں اور بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں