اسلام آباد (رپورٹنگ آں لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ وہ معاون خصوصی برائے امور قبائلی علاقہ جات مبارک زیب سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معاون خصوصی مبارک زیب نے ضلع باجوڑ کے تعلیمی اداروں کے لئے پانچ بسوں کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے ان بسوں کا انتظام کیا ہے جو کہ معاون خصوصی برائے امور قبائلی علاقہ جات کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔ملاقات میں متعلقہ حلقے کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
٭٭٭٭٭









