امریکی قرضے 116

کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

کراچی ( رپورٹنگ آن لائن) مسلسل کمی کے بعد نئے ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں