سپریم کورٹ 146

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمان کے اختیارات میں مداخلت کی لیکن آئین کے تحت پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہیں کی جا سکتی،

تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہنے کے پابند ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے اختیارات رولز کے تحت ڈپٹی اسپیکر کو منتقل کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں