امیر مقام 27

شہدائے جموں کی قربانیاں کشمیری عوام کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں،وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے شہدا جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم شہدا جموں ان کشمیریوں کو یاد کرنے کا دن ہے جو پاکستان کی محبت میں شہید ہوئے،شہدائے جموں کی قربانیاں کشمیری عوام کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں،کشمیری شہدا نے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

جمعہ کو وزارت امور کشمیر کی طر ف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی قوم شہدائے جموں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،شہدائے جموں کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ یومِ شہدائے جموں ہمیں کشمیری عوام کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں