اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے بھتیجے اور نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر فہد خان کے قتل کی مذمت کی ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان اور مقتول کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ،دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مرحوم فہد خان کا قتل اہلِ خانہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔








