ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 127

ڈاکٹرعامرلیاقت کے اہل خانہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کیخلاف آئینی درخواست دائر

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) معروف اینکرڈاکٹرعامرلیاقت کے اہل خانہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف آئینی درخواست دائرکردی۔ تفصیلات کے مطابق عامرلیاقت کی قبرکشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے معاملے پر ڈاکٹرعامر لیاقت کی فیملی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی۔ درخواست عامر لیاقت مرحوم کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں عدالت سے عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظورہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کا دور کنی بنیچ آج ہی درخواست کی سماعت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں