ایشیائی فورم

چین، بو آؤ ایشیائی فورم کے میڈیا سینٹر کا افتتاح

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)بو آو ایشیائی فورم چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں اٹھائیس سے اکتیس مارچ تک منعقد ہوگا۔ پیر کے روز فورم کے لیے میڈیا سینٹر کا باضابطہ افتتاح ہوا۔ تاحال ایک ہزار سے زائد صحافیوں نے میڈیا سینٹر میں اندراج کیا۔ چینی میڈ یا کے مطا بق

میڈیا سینٹر میں پرنٹ میڈیا ،آن لائن میڈیا ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کےلیے ورک اسپیس تیار کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس ہال اور انٹرویو روم بھی موجود ہیں، اور خاص بات یہ کہ رواں سال میڈیا سینٹر میں ماحول دوست توانائی کا استعمال کیا جا رہاہے۔
بوآو ایشیائی فورم کے چار روزہ سالانہ اجلاس کے دوران چالیس سے زائد سب فورمز کا انعقاد ہوگا۔مختلف ممالک کے صحافی میڈیا سینٹر کے ذریعے دنیا بھر کے لئے رپورٹنگ کریں گے۔