چین 14

چین، 2026 کے اپیک وزرائے خزانہ اجلاس کے متعدد ثمرات حا صل کر لئے گئے

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں تینتیسویں اپیک وزرائے خزانہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں ” 2026 کے اپیک وزرائے خزانہ اجلاس کا اعلامیہ” اور “ایشیا پیسیفک خطے میں ڈیجیٹل بنیادی تنصیبات کی مالیاتی پالیسی کے اعلامیہ” کی منظوری دی گئی جس سے ایشیا پیسیفک معیشتوں کے درمیان مالیاتی تعاون کو گہرا کرنے کی سمت نشاندہی کی گئی۔ اجلاس میں “لوگوں کے ذریعہ معاش کی حمایت اور انسان پر سرمایہ کاری_ایشیا پیسیفک خطے کی پائدار ترقی کو فروغ دینے کی مالی پالیسی رپورٹ”، “ایشیا پیسیفک خطے میں شمولیتی مالیاتی جدت طرازی کیس کا مجموعہ” سمیت دستاویزات تشکیل دی گئیں اور ایشیا پیسیفک خطے میں مالیاتی امور میں نوجوانوں کے تبادلے اور تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

چین کے وزیر خزانہ لان فو آن نے کہا کہ تمام فریقوں کو اپیک رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس میں طے شدہ اتفاق رائے کو نافذ کرنا چاہیئے اور کثیرالجہتی کی پاسداری کرتے ہوئے مالیاتی شعبے میں عملی تعاون کو گہرا کرنا چاہیئے تاکہ خطے میں معاشی و مالی استحکام اور طویل مدتی پائدار ترقی کے لئے خدمات سر انجام دی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں