سید یوسف رضا گیلانی 14

چیئرمین سینیٹ کی ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کو دوبارہ ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کو دوبارہ ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر قالیباف کی قیادت میں ایرانی پارلیمنٹ ایرانی عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقائی تعاون کو مستحکم بنانے میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گی۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رشتے مشترکہ تاریخ، عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

انہوں نے دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین پارلیمانی روابط اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹر قالیباف کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور ایران کے پارلیمانی اداروں کے درمیان امن، استحکام اور علاقائی ترقی کے فروغ کے لیے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں